کنٹرول لائن: جنازہ میں جانے والے دو افراد بھارتی فائرنگ سے شہید

عباسپور (آن لائن) عباسپور میں لائن آف کنٹرول کے نواحی دیہات پولس ککوٹہ پر بھارتی افواج کی جانب اچانک بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید‘ محمد اقبال کیانی اور سویلین نائب صوبیدار محمد شوکت کیانی جنازہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے کہ انڈین آرمی کا گولہ لگنے سے شہید ہوگئے۔ بھارتی آرمی کی طرف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔