سڑکین بند کرنے ، عوام کو تنگ کرنے والی سیاست ختم کردی ،فاروق ستار

سڑکین بند کرنے ، عوام کو تنگ کرنے والی سیاست ختم کردی ،فاروق ستار

حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ 8،دسمبرکاجلسہ تاریخ میںنیاباب رقم کریگا،اکبری گرائونڈمیںعوام کاٹھاٹھے مارتاسمندرہوگااس جلسے کی تاریخ مرکزی جلسوںمیںلکھی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے لطیف آبادنمبر8کے اکبری گرائونڈمیںمیڈیاکے نمائندوںکوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل ،کامران ٹیسوری،اراکین رابطہ کمیٹی ،منتخب حق پرست نمائندے اوردیگرذمہ داران موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ23،اگست 2016ء کے بعدہم نے ثابت قدمی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جماعت کوقائم ودائم رکھاوقت اورحالات اوردبائوو جبرکوبرداشت کیا،اب ایم کیوایم پاکستان 90سے 95فیصدسندھ کے شہری علاقوںمیںمنظم ہوچکی ہے،ہماراووٹ بینک Intactہے،ہم اپنی روایتی نشستوںپرکنٹرول حاصل کرچکے ہیںہمیںیقین ہے کہ جلسہ عام ہماری ثابت قدمی اورپذیرائی ثابت کریگا۔انہوںنے کہاکہ کل کاجلسہ ہونے کے بعدتجزیہ اورتبصرہ کرنے والے بھی اپنی سوچ تبدیل کرلیںگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم ایک بہت بحران کے بعدایم کیوایم پاکستان کودوبارہ اس کی مقبولیت کی صفوںمیںلے آئے ہیں۔کل ہم ایک بہت بڑی موبلائزیشن کی جانب جارہے ہیں،حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ ،شہدادپور،ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام سمیت مختلف شہروںمیںچندروزمیںہونیو الے دورے یادگاررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 8اگست 1986ء میںنشترپارک کے جلسے میںجوجوش وجذبہ دیکھایاتھاوہ عوام اب 2017کے آخرمیں عوام میںدوبارہ بیدارہوچکاہے،اب ہم پھرکہتے ہیںکہ سندھ کے شہری علاقوںکی سیاست بدل گئی ہے،ہماراووٹ بینک ہماراتھاہماراہے اورہمارارہے گا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے ایک سال میںاللہ کی رحمت سے اپنی برتری کوثابت کردیاہے ہم نے روایتی الزامات کی نفی کی ،بھتہ بازی اوردیگرشکایتوں سے ایم کیوایم پاکستان کوہم نے آزادکروادیاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ ہم نظم وضبط اورتربیتی نشستوںکے ذریعے مزیدتبدیلیاںلارہے ہیں،فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے طوفان بدتمیزی والی ساری باتیںختم کرادی ہیں،پڑھی لکھی صاف ستھری اورعدم تشددپرکاربندایم کیوایم پاکستان روشناش کرادی ہے جوسیاسی عمل اورمثبت روایتوںپریقین رکھتی ہے ہمارے جلسوںمیںمائوںبہنوںکومکمل تحافظ حاصل ہوتاہے اوروہ بلاخوف وخطرعزت اورتکریم کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے احتجاج سڑک بندکرنے اورعوام کی تنگی والی سیاست کوختم کرادیاہے ہم عوام میںسے ہیںاوران کے ہی درمیان رہ کرسیاست کرینگے۔فاروق ستارنے کہاکہ آئندہ انتخابات فیصلہ کن ہونگے جس میںسندھ سے جاگیرداروں،وڈیروںکی اجارہ داری کامکمل خاتمہ ہوگااوراصل قیادت کوحکومت ملے گی۔