کوئٹہ :منڈی مویشیاں میں دودھ دینے اور چار سینگوں والے بکرے عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے

کوئٹہ (آئی این پی) منڈی مویشیاں میں دودھ دینے اور چار سینگوں والے بکرے عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔ نواب شاہ سندھ سے لائے گئے بکرے کے مالک نے کہا کہ بکرا بارہ مہینے دودھ دیتا ہے اور اس کی قیمت 50 ہزار روپے ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے رکھنی سے لائے گئے چار سینگوں والے بکرے نے بھی عوام کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھا۔