ایک ہی دن عید، روزہ کرانے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا بلایا اجلاس بے نتیجہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں رمضان المبارک اور عید کے چاند کا تنازع حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے بلایا گیا عملائے کرام کا اجلاس بے نتیجہ نکلا۔ اجلاس میں خیبر پی کے کے وزیر مذہبی ا مور حبیب الرحمن، خطیب مسجد قاسم خان، مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن نے شرکت کی۔ چبیب الرحمن نے کہا کہ چاند کا تنازع حل کرنے کے لئے وفاق سے باقاعدہ قانون سازی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاند نظر آنے کے العان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہے۔ مفتی شہاب الدین نے کہا کہ آج تک مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہماری شہادتیں قبول نہیں کیں، رات گیارہ بجے تک اجلاس کریں گے۔ مرکزی کمیٹی نے شہادتیں نہ لیں تو اپنا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی شرعی فیصلے کرے اور ہمارے فیصلے تسلیم کرے تو اختلاف ختم ہو سکتا ہے، ہمیں اپنے فیصلے منوانے کا شوق نہیں مگر شرعی فیصلے تو ماننے چاہئیں۔
خیبر پی کے / چاند