لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ داتا دربار کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے داتا دربار پرخود کش حملوں کے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس حاجی حبیب الرحمان نے عدالت کو بتایا کہ حملوں کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید وقت مانگنے پر مقدمے کی سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کردی گئی۔