کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں چارافراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں حسن سکوئرکے قریب دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد عیسیٰ نگری کے اطراف کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرکشیدگی پرقابوپالیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں قصبہ کالونی موڑپربھی فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ادھرشیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب کباڑی مارکیٹ اورمحمدی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔