نیٹو کیلئے کوئی اسلحہ پاکستان کے راستے افغانستان نہیں جارہا: ترجمان ایساف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایساف انٹرنیشنل سکیورٹی فورسز کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ نیٹو اور ایساف کے لئے جو سامان پاکستان کے ذریعہ جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ نیٹو اور انٹرنیشنل سکیورٹی فورس کے لئے کوئی اسلحہ پاکستان کی شاہراہوں کے ذریعے افغانستان نہیں جا رہا۔ ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ نیٹو کے لئے سامان ترسیل کرنے والے ٹرکوں کی تعداد پاکستان کی مخصوص ٹریفک کا صرف بیس فیصد ہے اس لئے ان ٹرکوں سے شاہراہوں کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہو رہا ہے جو ٹرک نیٹو کا سامان لیکر جاتے ہیں وہ بین الاقوامی معیار کے پابند ہیں۔