ممبئی میں طوفانی بارشیں نظام زندگی درہم برہم

ممبئی (اے ایف پی) بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ ممبئی کے متعدد علاقوں میں شدید بارش سے متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا اور پورا شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ متعدد شاہرائیں زیر آب آنے سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ جس کے باعث لوگ کئی گھنٹے تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔ ممبئی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں گھنٹوں گھنٹوں پانی میں چل کر گھر تک جانا پڑا۔ شدید بارشوں کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں 26.13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں اکیس ملی میٹر بارش ہوئی۔ شہر اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔