لاہورہائیکورٹ میں داتا دربارخودکش حملوں پرازخود نوٹس کیس کی سماعت نوجولائی تک ملتوی ۔

ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کی عدالت میں ہوئی ۔ اس موقع پرلاہورپولیس کی جانب سے سی سی پی او اسلم ترین عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ داتا دربار پرخودکش حملوں کا یہ واقعہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا ۔ اس پر خواجہ محمد شریف نے کہا کہ اب تک کی جانیوالی تفتیش کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اوراصل ملزموں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک اس مقدمے کی نگرانی وہ خود کریں گے ۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی اگراس واقعے میں امریکی تنظیم بلیک واٹرملوث ہے تو اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔