بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز بند نہیں کرسکتا:سالویشن موومنٹ

سری نگر(آن لائن) جموں وکشمےر سالویشن مومنٹ نے کشمیرمیں 9 روز سے مسلسل کرفیو، نوجوان کے قتل عام، حریت قائدین اور عام شہریوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بے لگام سپاہی وادی کشمیر میں بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں،۔ ترجمان سالویشن موومنٹ نے کہا کہ گرفتاریاں ، تشدد اور قتل و غارت کشمیریوں کی راستے میں حائل نہیں ہوسکتی، آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میںجاری بھارتی فوج کے ہاتھوںمعصوم بچوں کے قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی علمبرداروں ، عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنے اثر و رسوخ استعمال کرکے کشمیر میں جاری قتل و غارت گری بند کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ترجمان نے سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود متعلقہ حکام نے حریت رہنما کو ہسپتال منتقل نہیں کیا۔انہوں نے ظفر اکبرسمیت دیگر حریت رہنماو¿ں اور عام لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔