ڈیرہ جیل سے فرار 58 قیدی دوبارہ گرفتار، متاثرہ دیوار کی تعمیر شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناءنیوز) ڈیرہ جیل سے دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور منشیات سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 58 ملزمان پولیس چھاپوں کے دوران دوبارہ گرفتار کر لئے گئے جبکہ حملے کے دوران متاثر ہونیوالی دیواروں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ۔ڈی پی او نثار مروت کی نگرانی میں ایڈیشنل ڈی آئی جی عبدالغفور خان کی زیر قیادت میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز این حاجی ثناءاللہ خان کو ایس ایچ او کینٹ، ایس ایچ او کینٹ محمد نواز کو پولیس لائن اور انچارج ڈی ایس بی فیض کلیم کو ایس ایچ او درابن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈیرہ جیل قیدی گرفتار