چیف جسٹس کوئٹہ پہنچ گئےکوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون‘ بھائی کے انتقال پر تعزیت

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کوئٹہ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آج سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور ان کے بھائی نصیر احمد بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
چیف جسٹس / فون
چیف جسٹس / کوئٹہ