پشاور : عید الفطر کےلئے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد شروع

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور میں عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، پرہجوم مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکارو ں کی تعیناتی اور گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پلان کے تحت کینٹ اور اندرون شہر کی بعض شاہراہوں کو مخصوص اوقات میں گاڑیو ں کی آمدورفت کے لئے بند کیاگیا ہے۔
 جبکہ کچھ شاہراہیں ون وے کردی گئی ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویزن صاحبزادہ محمد انیس کے مطابق عید کے موقع پر دہشت گردی خارج از امکان نہیں۔
پشاور/سکیورٹی پلان