پشاور: بس ٹرمینل کے قریب گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاوربس ٹرمینل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر پشاور بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ موٹرسائیکل سواروں نے کی۔ جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پشاور/فائرنگ