مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نئے سفر کا آغاز ہوا اچھی پالیسیوں کی حمایت کرینگے: فاروق ستار

لاہور (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نئے سفرکا آغاز کیا ہے، صوبے میں پیپلز پارٹی سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، کراچی میں بلدیاتی ادارے متحرک ہوتے تو آج شہر پانی میں نہ ڈوبتا، لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود ہمارے پاس آئی تھی، سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں۔ مرکز میں اچھی پالیسیوںکی حمایت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، قومی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہئے۔ فاروق ستار کا کہنا تھاکہ بلدیاتی نظام ملک کی ضرورت ہے اگر کراچی میں بلدیاتی ادارے فعال ہوتے تو آج شہر پانی میں نہ ڈوبتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں کسی صوبے میں مقامی حکومت کا نظام نہیں چلا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 70 ہزاربلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں نہیںدیں، عید کے بعد ان ملازمین کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔
فاروق ستار