مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 153 کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے دورہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ اور متحدہ کے گورنر کو ساتھ لے کر ایک اعلیٰ مثال قائم کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور ان کے دکھ درد کو سمجھتے بھی ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں چاروں صوبے یکساں ترقی کریں گے اور تمام صوبوں کا ان کا حق دیا جائے گا۔