مخالفین ہماری مقبولیت سے بوکھلا گئے ہیں: محمد حسین گجر

مانگا منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلع لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری محمد حسین گجر نے صوبائی حلقہ 161 کے امیدوار چودھری گلزار احمد گجر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مانگا منڈی باٹھ، شامکی بھٹیاں، سندر اور تالاب سرائے میں مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین ہماری مقبولیت سے بوکھلا گئے ہیں اور الزام تراشیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ سی سی پی او کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ مسلم لیگ کی حکومت ہی شریف برادران کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔