ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر کلین سویپ کرے گی: ندیم ثاقب بٹ

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو سی 145گجومتہ کے صدر محمد ندیم ثاقب بٹ نے کہا ہے کہ 22 اگست کا سورج این اے 129 سے مسلم لیگ(ن)کی نامزد امیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا ہم قائد میاں شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروے کار لائیں گے ،ضمنی الیکشن مین مسلم لیگ(ن) ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کرے گی۔