ضلع شیخوپورہ 112 یونین کونسلوں کے سینکڑوں ملازمین کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

نارنگ منڈی (نامہ نگار) ضلع شیخوپورہ بھر کی 1122یونین کونسلوں کے سینکڑوں ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی گرانٹ جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ملازمین اپنے بچوں کی خوشیاں کر سکیں۔ انہوں نے ڈی سی او شیخوپورہ ای ڈی فنانس شیخوپورہ سیکرٹری فنانس پنجاب سے عیدالفطر سے قبل شیخوپورہ کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔