شکارپور: رشتہ توڑنے کی رنجش، نوجوان نے 15 سالہ منگیتر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شکارپور (این این آئی) رشتے دینے سے انکار پر گاہیجا تھانے کی حدود گاﺅں وڈا کیہر میں محمد حنیف کندھر نے فائر کرکے اپنی منگیتر رحمت کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ لڑکی کے چچا احمد علی نے میڈیاکو بتایا کہ دو سال پہلے میری بھتیجی رحمت کا رشتہ طے ہوا تھا۔ گاﺅ ں کے محمد حنیف کندھر سے طے ہوا تھا مگر محمد حنیف برے کاموں میں ملوث پایا گیا جس کی بنا پر ہم نے محمد حنیف کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے محمد حنیف ہم سے ناراض تھا اور اس نے موقع پاکر میری بھتیجی رحمت کو فائر کرکے قتل کردیا۔ لڑکی کے چچا احمد علی اور اسکے ساتھ علی شیر، ایاز علی، یحییٰ اور محمد کندھرنے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ قاتل کو گرفتار کرنے کی اپیل کی اور حکومت سندھ، بالا حکام، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور کیپٹن پرویز احمد چانڈیو سے اپیل کی کہ وہ قاتل کو گرفتار کرنے میں اپنا کردار اداکریں اور ہم کو انصاف فراہم کریں۔
منگیتر قتل