خیبر پی کے میں ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور (آن لائن) وفاق نے خیبرپی کے میں ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام کی بحال کرنے کافیصلہ کر لیا ہے صوبے کی سابقہ حکومت نے ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام کی بحالی کے حوالے سے سفارشات وفاق کو ارسال کی تھیں۔ ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے اور امن وامان کی صورتحا ل کی بہتری کے حوالے سے ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے نظام بحال کیاجا رہا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چاروں صوبائی حکومت کو گرین سنگل دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام ختم کر دیا تھا جس کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الصوبائی رابطہ وزارت صوبوں کے مشاورت سے ایگزیکٹو مجسٹریٹی نظام بحال کرنے کا مسودہ قانون تیار کرے۔
میجسٹریسی نظام