حکومت پنجاب صحت پر بھاری بجٹ خرچ کررہی ہے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں: ڈی سی او

مانگا منڈی (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے ساتھ سول ہسپتال مانگا منڈی کا دورہ کیا ڈی سی اولاہور نے د و گھنٹے تک سول ہسپتال کاتمام ریکارڈ چیک کیا تو کوئی بھی ریکارڈ مکمل نہ تھا ایمرجنسی مریضوں کیلئے ادویات نا ہونے کے برابر تھیں جبکہ زندگی بچانے والی ادویات غائب تھیں اور ڈینٹل مشین کئی دنوں سے خراب پڑی تھی مجموعی طور ہسپتال کے عملے کی کارکردگی ناقص تھی ڈی سی او لاہور سے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا فارغ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت پر بھاری بجٹ خرچ کررہی ہے تو اس ثمرات غریب عوام تک پہنچنے چاہیے۔