بھارتی فوجیوں نے کنٹرول لائن پار کر کے 4 کشمیری اغواءکر لئے

وادی نیلم (دی نیشن مانیٹرنگ) بھارتی فوجیوں نے وادی نیلم میں کنٹرول لائن پار کر کے 4 کشمیری نوجوانوں کو اغواءکر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ غلام سرور، شاہ زمان، واجد اکبر اور محمد فیصل کنٹرول لائن کے قریب جڑی بوٹیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ قریب موجود بھارتی فوجی کنٹرول لائن عبور کر کے پاکستانی علاقے میں گھس آئے اور چاروں نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر اٹھا کر لے گئے۔