بھارت، نیٹو سے احتجاج کیا، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر جواب کا الٹی میٹم دیا: رانا تنویر

مرےدکے (اےن اےن آئی ) وفاقی وزےر دفاعی پےداوار رانا تنوےر حسےن نے کہا ہے بھارت اور نیٹو کوفصائی حدودکی خلاف ورزی پر نہ صرف جواب کا الٹی مےٹم دےا ہے بلکہ احتجاج بھی کےا ہے ‘ دفاعی نظام محفوظ ہاتھوں مےںہے دنےا کی کوئی طاقت اسکی طرف میلی آنکھ سے نہیں دےکھ نہےں سکتی۔ مسلم لےگ سٹی مرےدکے کے جنرل سےکرٹری سابق ناظم رانا محمد رےاض خاں کی رہائش گاہ پر اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسےن کے ساتھ متحدہ پرےس کلب کے صحافیوں سے گفتگو اور سرکاری ٹی وی سے انٹروےو میں انہوں نے کہا امرےکہ نے بالآخر ہمارا موقف مانا ہے کہ ڈرون حملے بند ہو جائےں گے۔ عافےہ صدےقی پر موقف تبدےل کےا ہے نہ ہی اےران گےس معاہدہ پر امرےکہ کی مانےں گے۔ عافےہ صدےقی کی رہائی بہت جلد ہوگی۔ جان کےری امرےکی صدر کی وزےر اعظم کےلئے دعوت بھی لےکر آئے تھے ملک و قوم کے مفاد کو وزےر اعظم نے ترجےح دی ہے۔ زرداری سمےت لوٹ مار کرنے والے عناصر کے خلاف تحقےقات جاری ہے قوم کے سامنے اصل حقائق لائےں گے۔ جے اےف ٹھنڈر 17 طےارے پانچ سال تک کسی ملک کو فروخت نہےں کرےں گے کےونکہ ہماری اپنی ضرورت ہے۔ پہلی مرتبہ صرف دو ماہ مےں بجلی کی پےداوار دو گنا ہے گزشتہ 16سال مےں سات سو مےگاواٹ سے بجلی نہےں بڑھ سکی تھی۔ جس ہنگامی حالات مےں بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے کام کےا جا رہا ہے دو سال مےں لوڈ شےڈنگ ختم ہو جائے گی۔ ہم نے دوست ممالک سے بالخصوص برادر اسلامی ملک سعودی عرب ‘ اےران اور ترکی سے پاکستان مےں سرماےہ کاری کےلئے رابطہ کئے ہےں اور کامےاب ہوئے ہےں۔ شہباز شرےف سے ملاقات ہوتی رہی ہے، انہےں انرجی مسائل پر قابو پانے کےلئے کامےابےوں پر مبارک باد دیں گے، مےں دعویٰ کرتا ہوں ممنون حسےن جےسا قابل صدر پاکستان کو آج تک نہےں ملا پاکستان مےں ترقی اور خوشحالی کا نےا دور شروع ہو گا۔
رانا تنویر