چارسدہ: خیبر پختونخوا کی خوشی میں ریلیاں‘ ڈھول کی تھاپ پر رقص

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع چارسدہ میں بھی جشن خیبر پختونخوا کے سلسلے میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے گئے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی موضع اتمانزئی (ضلع چارسدہ) سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ کر رہے تھے۔ ریلی کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے خیبر پختونخوا زندہ باد کے نعرے لگائے اور صوبے کو طویل جدوجہد کے بعد شناخت ملنے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کئے۔ انہوںنے پارٹی کے مرکزی صدر اوردیگر قائدین اورصوبائی وزیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے گئے۔ اور ریلی کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔