مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 مجاہدین شہید کر دئیے

سرینگر (اے ایف پی + ثناءنیوز) مقبوضہ کشمیر ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری مجاہدین کو شہید کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کمشیر سے داخل ہونیوالے 2 مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔ جھڑپ کیرن سیکٹر میں ہوئی۔ ثناءنیوز کے مطابق فائرنگ سے 2 کشمیریوں کی شہادت کے بعد قابض فوج کا آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔