مقبوضہ کشمیر : مجاہدین کیخلاف ”ڈھونڈو اور ختم کرو“ آپریشن شروع

جموں (کے پی آئی ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمےر مےں مجاہدےن کے خلاف ”ڈھونڈو اور ختم کرو آپریشن“ وسیع پیمانے پر شروع کر دےا ہے۔ بھارتی کونٹر انٹلی جنس فورس کے جی او سی مےجرل جنرل ایم ایم ایس رائے نے دعوی کےا ہے کہ راجوری اور ریاسی اضلاع میں قریب 250مجاہد سرگرم ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں بھارت کی حدود میں دراندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں۔ میجر جنرل ایم ایم ایس رائے جی او سی کونٹر انٹیلی جنس فورس نے گزشتہ روز اخبار نوےسوں کو بتاےا کہ ڈھائی سو سے 300مجاہد ایل او سی کے اس پار لانچنگ پیڈوں پر اِس پار داخل ہونے کی کوشش میں بیٹھے ہیں لیکن فورسز اہلکار پوری طرح سے کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے تیار بیٹھے ہیں جس کی تازہ مثال راجوری میں دیکھنے کو ملی جس کے دوران 16مجاہدےن کو شہےد کیاگیا۔ میجر جنرل نے کہاکہ ریاسی اور راجوری میں مجاہدےن کے خلاف ”ڈھونڈو اور ختم کرو آپریشن“ وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ جی او سی نے کہاکہ اس ہفتہ لشکر طیہ کے 16مجاہدےن کوشہےد کیاگیاہے جن میں سے 15غیر ملکی اور ایک مقامی مجاہد تھا۔