شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش

شکرگڑھ (نامہ نگار) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بڑا بھائی مسرور (شکرگڑھ سیکٹر) پر بلا اشتعال بلا جواز فائرنگ کی۔ چناب رینجرز کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ پاکستانی عوام نے بھارت کی آئے روز سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور فائرنگ پر زبردست احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔ سرحدی عوام نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی آئے روز فائرنگ پر پابندی لگانے کے لئے اس مسئلہ کو سلامتی کونسل میں اُٹھایا جائے۔
شکرگڑھ/ فائرنگ