سرفرازشاہ قتل کیس، آج گواہان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو بیانات قلمبند کرائیں گے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے اس مقدمے کے تمام گواہوں کو آج طلب کررکھا ہے، اس سے قبل ہفتے کے روز عدالت نے سرفرازشاہ قتل کیس کے ساتوں ملزمان کی طرف سے مقدمے کی سیشن کورٹ منتقلی کی درخواستیں مستردکردیں تھی، اور تمام وکلا کو ہدایت کی تھی کہ وہ چار جولائی سے اس مقدمے میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرانا شروع کردیں،