بلوچستان میں امن کیلئے قومی جرگہ بلایا جائے: ظفر اللہ جمالی

اوستہ محمد (آن لائن) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ملکی سالمیت و جمہوریت کے استحکام کیلئے قیام امن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے قبائلی عمائدین و سیاسی رہنماؤں پر مشتمل قومی جرگہ کا انعقاد کیا جائے۔ اوستہ محمد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کا پاکستان ٹوٹ چکا ہے۔ ملکی سالمیت و استحکام کیلئے ہر پاکستانی کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ،سوات،فاٹا اور کراچی کے حالات میں بیرونی قوتوں کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ا