سویڈن میں ایک اور مسجد پر دیسی ساختہ بم پھینکا گیا، رواں ہفتے تیسرا واقعہ ہے

سٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن میں شرپسند نے مسجد پر دیسی ساختہ بم پھینکا تاہم نقصان نہیں ہوا۔ رواں ہفتے یہ تیسرا واقعہ ہے۔ چوتھے بڑے شہر اپسالا کی پولیس کے ترجمان ٹورٹن ہمیلن نے نیوز ایجنسی ٹی ٹی کو بتایا یہ نفرت اور جلاﺅ گھیراﺅ کی کا رروائی ہے۔ ملزم کی تلاش کر رہے ہیں حملے کے وقت مسجد میں کوئی نہیں تھا۔