علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا علاقائی دفتر واپس سوات منتقل

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر علاقائی خدمات علی اصغر حسنین نے کہا ہے کہ سوات اورمالاکنڈ کے تمام علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے پیش نظر وہاں کے عوام کی اکثریت کو پشاور اور گردو نواح میں پناہ لینا پڑی تھی اس لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو سوات میں قائم اپنا علاقائی دفتر عارضی طور پر پشاور کیمپس میں منتقل کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقوں میں اب حالات معمول پر آ گئے ہیں اس لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کو واپس سوات منتقل کر دیا گیا ہے۔