بھارتی سیکرٹری خارجہ شیوشنکر مینن ریٹائرڈ نروپما رائو نے چارج سنبھال لیا

نئی دہلی (جی این آئی) بھارت کے سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے اور ان کی جگہ نروپمارائو نے چارج سنبھا لیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دفتر خارجہ میں سفارتکاری کے مختلف عہدوں پر فائز رہنے والی 58 سالہ نروپما رائو دوسری خاتون ہیں جنہیں بھارتی وزارت خارجہ میں اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ چارج سنبھالے کے بعد نئی سیکرٹری خارجہ نے کہا بھارت کی خارجہ پالیسی کے مفادات کئی شعبوں پر محیط ہیں اس لئے ہمیں ضرورت ہے کہ اپنے ہمسایوں اور دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھیں پاکستان کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے ساتھ ڈیل کرنا اہم چیلنجز میں شامل ہے۔