ایران نے عراقی سرحد عبور کرنیوالے تین امریکی سیاحوں کو گرفتار کرلیا

واشنگٹن (اے ایف پی) ایران نے گزشتہ روز 3 امریکی سیاحوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ عراقی کردستان کی سرحد عبور کرکے ایرانی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں بتایا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ اپنے تین شہریوں کی ایران میں گرفتاری کی اطلاعات سے باخبر ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں امریکی فوج کا کوئی اہلکار شامل نہیں ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ امریکی سیاح عراقی کردستان کے سیاحتی مقام احمدعوا گئے تھے جو سرحدی علاقہ ہے۔ سرحد کی واضح طور پر نشاندہی نہ ہونے پر یہ سیاح ایرانی علاقے میں چلے گئے۔