پی پی 107پنڈی بھٹیاں سے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار انتطار حسین بھٹی کے کاغذات مسترد

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج پنڈی بھٹیاں غلام رسول نے پہلے دن پی پی 107میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال جاری رکھی جس میں 18کاغذات نامزدگی کی پڑتال مکمل ہو گئی جن میں 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار میاں انتصار حسین بھٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ اسی طرح سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس بھٹی کو آئندہ سماعت کے لئے 4 اپریل مسلم لیگ ن کے محمود احمد موہلی کو 3 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔
کاغذات مسترد