نشے کے شک پر متحدہ کے این اے 95 گوجرانوالہ سے امیدوار عبدالکریم عرف ٹوکے خان میڈیکل کیلئے پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریٹرننگ آفیسر نے نشے میں ہونے کا شک پڑنے پر ایم کیو ایم کے این اے 95 سے نامزد امیدوار کو میڈیکل کیلئے سول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالکریم عرف ٹوکے خان سکروٹنی کیلئے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر راﺅ عبدالجبار کے روبرو پیش ہوا جہاں پر سوالات کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو شک پڑا کہ عبدالکریم نشے کی حالت میں ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے مذکورہ امیدوار کو میڈیکل کیلئے سول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر عبدالکریم ٹوکے خاں کا کہنا تھا کہ اس نے کسی قسم کا کوئی نشہ نہیں کیا وہ بیمار ہے جس کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر کو شک پڑا ہے جبکہ ڈاکٹر نے امیدوار کے نمونہ جات حاصل کرکے لاہور لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں۔
امیدوار / نشہ