جعلی ڈگری کیس، جمشید دستی اور عامر یار وارن پر فرد جرم عائد

مظفرگڑھ + گوجرانوالہ + گجرات (نوائے وقت نیوز + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان خان نیازی کی عدالت نے فرد جرم عائد کی۔ جمشید دستی کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر ملتان اشفاق سرور نے درخواست دائر کی تھی جس میں م¶قف اختیار کیا گیا تھا جمشید دستی نے 2008ءکے انتخابات میں جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا جمشید دستی کے خلاف جعل سازی کی کارروائی کی جائے۔ دریں اثناءجعلی ڈگری کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عامر یار وارن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ جعلی ڈگری پر الیکشن کمشن نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں کیس ریفر کیا تھا۔کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد حسین شاہ نے کی۔ کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔جمشید دستی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں۔ آزاد عدلیہ اور الیکشن کمشن پر فخر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر جو دھبہ لگا ہے امید ہے بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سید سلمان محسن گیلانی کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور مقدمہ کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ سید سلمان محسن گیلانی نے جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن عابد حُسین قریشی کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جس پر سیشن جج پاکپتن عابد حسین قریشی نے 3 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ سلمان مُحسن گیلانی کے خلاف الیکشن کمشن کے حُکم پر جون 2012ءمیں تھانہ فرید نگر پولیس نے بی اے کی جعلی ڈگری کا مقدمہ نمبری 163/12 درج کروا رکھا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آزاد امیدوار لطیف الرحمان کی جعلی ڈگری سے متعلق دائر اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے مقامی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقامی عدالت نے لطیف الرحمان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق جعلی ڈگری پر مسلم لےگ (ن) کے نااہل ہونےوالے حاجی ناصر محمود عدالت مےں پےش ہو گئے۔ حاجی ناصرنے لاہور ہائےکورٹ سے ضمانت بھی کرا رکھی ہے۔ عدالت نے حاجی ناصر کو ہداےت کی کہ وہ اپنی ڈگرےوں اور ضمانت کے کاغذات سمےت 3 اپرےل کو دوبارہ عدالت سے رجوع کرےں، متعلقہ پولےس کو بھی طلب کر لےا گےا ہے ۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا جعلی ڈگری کیس میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد تھانہ سول لائن میں پش ہو گئے۔ ایس پی شعیب جانباز نے بتایا کہ سابق ایم این اے کو جعلی ڈگری کیس میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
جمشید دستی