آئندہ الیکشن ضیاء لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی لڑینگے: اعجاز الحق

ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 191ہارون آباد، فورٹ عباس محمد اعجاز الحق اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چودھری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ ان حلقہ جات میں الیکشن کے حوالہ سے مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ضیائ) کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور اس سلسلہ میں افواہیں پھیلانے والے عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ حلقہ این اے 191اور پی پی 283 میں ہماری سیاسی گرفت اور مضبوط ووٹ بنک الحمد اللہ سب پر واضح ہے اور اس ووٹ بنک میں دراڑیں ڈالنے کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا حلقہ این اے 191اورپی پی 283 مسلم لیگی نظریاتی ووٹرزکا گڑھ ہیں مگر بعض عناصر سازش کے تحت مسلم لیگی ووٹرز کی تقسیم چاہتے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچا سکیں۔ اس کی سازشیں ناکام رہیں گی اور یہ بات اطمینان بخش ہے ان حلقہ جات کے ووٹرز مسلم لیگ کے حقیقی نظریاتی رہنماﺅں کی حیثیت سے ہماری قیادت میں متحد ہیں اور ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔
اعجاز الحق