کوئٹہ: گزین مری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
کوئٹہ(این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں سے روابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر داخلہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیموں سے روابط کیس کے الزام میں گرفتار گزین مری کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ضمانت سے متعلق محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج دائود ناصر نے بلوچ رہنما گزین مری کی تین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، بعد ازاں گزین مری کی جانب سے مچلکے کی رقم جمع کرائی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔