ختم نبو ت پر تحفظات کا اظہار کیا تو اپو زیشن نے سا تھ نہیں دیا ،حا فظ حمد اللہ

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر جب میں نے تحفظات کا اظہار کیا تو اپوزیشن نے ساتھ نہیں دیا غلط پالیسی کے باعث فیض آباد دھرنا ملک بھر میں پھیل گیا بحیثیت مسلمان جتنا بھی کلمہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں گے ‘یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو اجازت دینگے کہ وہ اسلامی آئین سے ختم نبوت سے متعلق شق نکال کر کوئی اور ڈالیں گے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت سے متعلق ہمارے آکابرین نے بھی قربانی دی اور اس وقت قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیا آج ایک بار پھر اپنے آکابرین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے غلط سمجھو یا سازش میں نے بروقت نشاندہی کی تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپوزیشن نے ساتھ نہیں دیا بلکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے میرے موقف کی تائید کی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی اور نہ ہی سازشی عناصر کیخلاف کارروائی کی ہے یہی وجہ تھا کہ فیض آباد دھرنا بعد ملک بھر میں پھیل گیا اور ہر جگہ سے احتجاج شروع ہوا۔

حا فظ حمد اللہ