سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفد ر نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ میں سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور دیگر عدالتی عملے اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر سے قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔