مند: نامعلوم افراد کی طرف سے فائر راکٹ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب آن گرا، دھماکہ
کوئٹہ(آن لائن) مند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا جانیوالا راکٹ کا گولہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مند کے علاقے روڈ بن میں واقعہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا جانیوالا گولہ کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔