کوئٹہ میں مشکوک واٹر کولر کی اطلاع، بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ کلیئر قرار دیدیا
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مشکوک کولر کی اطلاع ملی تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ کو کلیئر کردیا۔ قبل ازیں پولیس نے سریاب روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا تاہم بی ڈی ٹیم نے کولر کو چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دیدیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔