کوئٹہ: دہشت گردوں کے 3 کیمپ مسمار پنجگور سے کالعدم تنظیم کے 30 کارکن گرفتار
کوئٹہ+ دُلے والا (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کے تین کیمپ مسمار کردئیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارگٹ اور پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیوں میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے تین کلو بارود، ڈیٹو نیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ پنجگور کے علاقے گچک میں کالعدم تنظیم کے 30 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے دو ایس ایم جی اور سینکڑوں را¶نڈ برمد ہوئے۔ پولیس نے سوگوڈا، اڈا نصرت والا اور دُلے والا میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد میں ملت ٹاﺅن کے علاقہ بھائی والا میں کھیتوں سے روسی ساختہ دو اینٹی ٹینک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں گرنیڈ ناکارہ بنا دیئے۔
آپریشن/ دہشت گرد