کوئٹہ کالعدم تنظیموںکے 21 کمانڈروں سمیت 434 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے مزید434 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ، تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری ،کمانڈر سد رن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر آب با شی نواب چنگیز مری اور دیگر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی واعلیٰ حکام موجود تھے ،تقریب میںکا لعدم تنظیموں کے 21 کمانڈروں ،16 سب کمانڈروں سمیت 434 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے فراریوں کا کہنا تھا کہ گمراہی میں غلط قدم اٹھایا اب مرتے دم تک پاکستان کے وفا دار رہیں گے فراریوں کو نئی زندگی کی شروعات کے موقع پر حکومت کی جانب سے نقد امداد بھی دی گئی ،چیف آف جھا لاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر تھمانچہ ہے ،،بلوچ کے سروں کی قیمت لینے والے یورپ اور سوئزلینڈ میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے یہ بات جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے سبزازار پر فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر آب با شی نواب چنگیز مری اور دیگر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی واعلیٰ حکام موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ فراریوں کے قومی دھارے میں شمولیت کے فیصلہ سے انکے خاندان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،،فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر تھمانچہ ہے ،بلوچ کے سروں کی قیمت لینے والے خودیورپ اور سوئزلینڈ میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت قومی دھارے مکمل شامل ہونے والوں کی معاونت کریگی جو ہمارا آئینی قومی اور اخلاقی فریضہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ را کے ایجنٹ بلوچوں کو بھارتی تسلط میں دینا چاہتے تھے،اب کسی کو خون ریزی اور لوگوں کو بہکانے کی اجازت نہیں دینگے،،حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،اس موقع پرانہوں نے فراریوں کی امداد کے لئے مالی رقوم بھی تقسیم کیں ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے نا م نہاد آزادی کی تحریک نے بلوچستان کے لوگوں کو گمراہ کر کے نقصان پہنچایا ،سول وعسکری قیادت قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے یہ بات جمعہ کوبلوچستا اسمبلی کے سبزازار پر فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس تقریب میں شمولیت باعث فخر ہے، ہمارے بہت بھائی نام نہاد تحریک سے واپس آئے ہیں، ملک و صوبے کو گمراہی میں نقصان پہنچایا اب انکو واپس آ نے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ ہم ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی و عسکری قیادت فراریوں کی ہر ممکن معاونت فراہم کریگی، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے کی بجائے حقیقت کا ساتھ دیںپہاڑوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں واپس آ جائیں بلوچ اور بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ اب بھی واپس آجائیں ہم انہیں گلے سے لگائیں گے پا کستان اور بلوچستان کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے نام نہاد آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہتھیار ڈال دیئے