سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
کوئٹہ (آن لائن) سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگا دی۔ سول ہسپتال کے آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا تاہم بعد میں پولیس نے گائنی وارڈ کو کلیئر کر دیا۔ خاتون خودکش بمبار کے داخل ہونے پر مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور چیخ وپکار شروع کر دیا۔ گائنی وارڈ کو مکمل طور پر خالی کرا دیا گیا اور تالے بھی لگا دیئے گئے جبکہ جنرل او پی ڈی کو بھی مریضوں اور ڈاکٹروں نے خالی کر دیا تاہم پولیس کے سرچ آپریشن میں کوئی بمبار خاتون نہیں ملی جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔