مفتیان کرام اہل سنت نے ویلنٹائن ڈے کو غیر اسلامی‘ اخلاق سوز قرار دےدیا
کوئٹہ ( پ ر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری کی اپیل پر جماعت اہلسنّت کے 50مفتیان کرام نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی ، اخلاق سوز مغربی تہوار ہے یہ تہوار عریانی ، فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا سبب ہے اس لئے مسلم نوجوان اور پوری قوم اس مغربی تہوا ر کا بائیکاٹ کرے اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں کیونکہ ویلنٹائن ڈے منانا شیطان کی پیروی اور اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ویلنٹائن ڈے کے نام پر عریانی و فحاشی کا فروغ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ہے۔شرعی اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے سے دور رکھنے کا بندوبست کریں۔نوجوان نسل اپنے دلوں میں محبت رسول کی شمع روشن کرے۔اسلام نے بے حیائی کو بد ترین گناہ قرار دیا ہے۔ اس لئے مسلمان دنیاوغیر شرعی محبتوں اور تعلقات سے دامن بچاکر قر آن و صاحب قر آن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ اعلامیہ جاری کرنے والوںمیں مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ سید شمس الدین بخاری، مفتی فضل جمیل رضوی ، علامہ بشیر القادری، علامہ محمد اکرم سعیدی، علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، علامہ حمید الدین رضوی، علامہ ابرار احمد رحمانی، علامہ خلیل الرحمن چشتی، علامہ لیاقت علی، علامہ مفتی ضیاءالحسنین صدیقی، علامہ خورشید احمد شمس القادری، علامہ غلا م حید ر ، علامہ رضوان انجم، مولانا بشیر محمد نقشبندی،علامہ خالد حسن مجددی، مولانا محمد حنیف چشتی، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، علامہ رضوان یوسف ، علامہ عثمان غنی، مفتی فیض بخش رضوی، علامہ منظور عالم ، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، علامہ سید غلام حسین شاہ ، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ حافظ یعقوب فریدی، علامہ محمد اشرف سعیدی شامل ہیں۔
مفتیان/ ویلنٹائن ڈے