بلوچستان: انگریز کے جیل قوانین میں ترمیم کا فیصلہ صوبائی اسمبلی نے 45 سفارشات منظور کرلیں
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے انگریز کے بنائے گئے جیل قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی اسمبلی نے قوانین میں ترمیم کیلئے 45 سفارشات منظور کرلیں۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں کی خوراک کے سکیل میں اضافہ کیا جائے۔ پی سی او اور کیبل ٹی وی کی سہولت کی بھی سفارش کی گئی۔