کوئٹہ: مدرسہ کے کمرے میں گیس بھرنے سے تین طالب علم جاں بحق بارودی سرنگ دھماکہ، 2 افراد زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ آئی این پی) کچلاک میں مدرسے کے کمرے میں گیس سے دم گھٹنے سے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ نظام الدین، محمد یعقوب اور جلال الدین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ دوسری طرف ضلع کوہلو کی تحصیل ماموند میں بارودی سرنگ دھماکے نتیجے میں 2افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ محمد نسیم اور ذکریا ہسپتال منتقل کردیاگیا۔