بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر نواب خیر بخش مری کے بیٹے گزین مری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
کو ئٹہ (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر رہا ہونیوالے نوابزادہ گزین مری کو پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وکیل کے مطابق عدالت نے گزین رہائی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ گزین مری کو کینٹ تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے گزین مری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزین مری کو تحقیقات کیلئے حراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے سابق صوبائی وزیر داخلہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نظیراحمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی حراست کو غیرقانونی قرار دیا۔ بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے گزین مری کی حراست کے حوالے سوالات کئے جس پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس بارے میں عدالت کو بتاسکتی ہے۔ سیکرٹری داخلہ اس وقت ایرانی حکام کے ساتھ مشترکہ سرحدی کمشن میں شرکت کر رہے ہیں اس لئے وہ دستیاب نہیں۔ بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گزین مری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
رہائی کا حکم